Site icon Meritnews

پختونخوا حکومت نے آج سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے آج سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج عید الفطر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، آج صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

Exit mobile version