
شیخ رشید کی درخواست جمع، نواز، شہباز سمیت 7 افراد پر قتل کی پلاننگ کا الزام لگا دیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کراتے ہوئے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ سمیت 7 افراد پر قتل کی پلاننگ کا الزام عائد کر دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے میڈیا سینٹر کے باہر گزشتہ رات سے مشکوک افراد دیکھے جا رہے ہیں، وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی جانب سے مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، حکومت مخالف ایک اہم رکن ہوں میری جان کو خطرہ ہے۔
شیخ رشید کی درخواست کے متن کے مطابق اگر میں باہر یا جیل میں قتل ہوگیا تو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، حسین نواز، معین نواز، سلمان شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ رانا ثناء اللہ بدنام زمانہ قاتل، منشیات کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا مرتکب ہوا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر پولیس حکام نے خاموشی اختیار کرلی۔
158 مناظر