سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف کیسز پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف کیسز پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ کہتے ہیں ن لیگ کو این آر او 2 ملنا شروع ہو گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شریف فیملی پر 40 سے 45 ارب روپے کے 16 مقدمات چل رہے ہیں ، سارے کیسز ہمارے دور سے پہلے کے ہیں، صرف مقصود چپڑاسی والا کیس پی ٹی آئی دور میں بنا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومتوں کو دو دو بار کرپشن پر نکالا گیا، نون لیگ اب اپنے مقدمات ختم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے آتے ہی تفتیشی افسران تبدیل کئے، خطرہ ہے ان کے مقدمات کا ریکارڈ غائب کردیا جائے گا۔ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں چلا گیا۔ یہ وہ خاندان ہیں جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔
Advertisements