Site icon Meritnews

گورنر پنجاب عمر سرفراز کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ آئین کے مطابق صدر اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنر خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version