Site icon Meritnews

کویتی کمپنیوں کا پاکستان میں 75 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق کویتی کمپنیوں نے پاکستان میں 75 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں ہائیڈروجن پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ کویتی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں پانی کے پائپ لائن منصوبے پر کام کر رہی ہیں جن کی مالیت بیس کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

کویتی کمپنیوں نے دو سمارٹ سٹی پروجیکٹ بنانے کی بھی تجویز دی ہے، پاکستان کویت انویسٹمنٹ نے ڈیجٹل بینکنگ کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

Exit mobile version