• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار ہو گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار ہو گئی۔
    گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ یکم مئی تک لوڈ شیڈنگ کا طویل دورانیہ ختم کیا جائے۔ اس دوران وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جلد سسٹم میں جلد ہزاروں میگا واٹ بجلی واپس آئے تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    اُدھر وفاقی حکومت یکم مئی سے ملک میں شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار ہو گئی ہے اور اتوار سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ 50 فیصد تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    پاور ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی لائے جائے گی، یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں 2 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔

    بیان کے مطابق مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی ہوگی۔ اس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرنا شروع کردیا ہے۔

    Advertisements
    95 مناظر