Site icon Meritnews

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا جوانوں کے ساتھ افطار ڈنر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی اوران سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔

Exit mobile version