تحریکِ انصاف کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے دی۔
سابق وزیراعظم نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ کے دوران پوری تفصیل میں اور پوری طرح تبادلہ خیال کیا کہ اسلام آباد میں جو کال دی اس کی نوعیت کیا ہو گی۔ میٹنگ کے دوران ہم نے فیصلہ کیا کہ مئی کے آخری ہفتے میں ہم کال دینے لگے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں تحریک انصاف کو نہیں سب پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں اور اس لیے کال دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے
Advertisements