Site icon Meritnews

اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے وزیراعلی کا حلف کرانے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

اپیل تحریک انصاف کے 17 اراکین نے اظہر صدیق اور رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا، اس الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین کی پارٹی کے خلاف جانے کی حوصلہ افزائی ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، ہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Exit mobile version