Site icon Meritnews

تحریک انصاف کے مرکزی ناراض رہنما جہانگیر ترین واپس پاکستان پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ناراض رہنما جہانگیر ترین برطانیہ میں دو ماہ سے زائد زیر علاج رہنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔
تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین جو کہ علالت کے باعث پہلے لاہور میں زیر علاج رہے بعد ازاں وہ برطانیہ علاج کے لئے چلے گئے۔ وہ فروری کے آخری عشرے میں لندن گئے تھے وہاں پر ڈاکٹرز کے زیر علاج رہنے کے بعد سفر کی اجازت ملنے پر کچھ روز قبل دبئی پہنچے۔

دبئی مئں کچھ روز قیام کی بعد جہانگیر ترین لاہور پہنچے جہانگیر ترین نے علالت کے دوران فون کرکے خیریت دریافت کرنے اور دعائیں کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Exit mobile version