Site icon Meritnews

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے اراکین اسمبلی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

Exit mobile version