• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • موجودہ کابینہ میں آدھے وزیر مجرم ہیں.شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ 31 مئی سے پہلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، موجودہ کابینہ میں آدھے وزیر مجرم ہیں، ایسی جمہوریت کو تسلیم نہیں کرتے۔
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گا، عمران خان نے پوری دنیا کو مقصود چپڑاسی یاد کرا دیا، ان چوروں کو دیکھنے سے لوگوں میں نفرت بڑھ جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں، ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے، کابینہ میں زیادہ تر وزیر مجرم ہیں، کہتا تھا (ن) میں سے (ش) نکلے گی تو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے، شہباز شریف کی حکومت کوئی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، 31 مئی سے پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے، عمران خان کی کال پر ملک میں انقلاب آسکتا ہے، قوم نے ٹھپہ لگا دیا نواز شریف خاندان ریجیکٹڈ ہے۔

    Advertisements
    101 مناظر