• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • آئین کا مذاق اڑانے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے: مریم نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے حلف نہ لئے جانے سے متعلق کہا کہ آئین کا مذاق اڑانے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔

    167 مناظر