
پاکستان میں ایک بار پھر لانگ مارچ کا موسم
تحریر
شاہدرشید
لانگ مارچ (اکتوبر 1934 – کتوبر 1935)،چینی کمیونسٹ پارٹی کی پیش رو پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے چین میں بپا کیا گیا تھاجس کا مقصدکومنتانگ،(KMT یا چینی نیشنلسٹ پارٹی) کی فوج سے بچنا تھا۔ یہ ایک لانگ مارچ نہیں تھابلکہ یہ کئی لانگ مارچ تھے۔ جنوب میں کمیونسٹ فوجوں نے شمالی اور جنوبی چین کا رخ کیا پاکستان کی تاریخ میں مارچوں کی تاریخ بہت پرانی ہے ان دھرنوں میں کچھ دھرنے کامیابی سمیٹ سکے کچھ ناکام رہے لانگ مارچ کا مقصد حکومت وقت پر دباؤ بڑھانا ہوتا ہے دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا بڑا مظاہرہ چار اور پانچ جولائی 1980 کو ہوا تھا، جب مذہبی جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے سابق صدر ضیاء الحق کے زکٰوۃ اور عشر آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔اس دھرنے میں ہزاروں افراد شریک تھے اور ان کا مؤقف تھا کہ زکوۃ اور عشر آرڈیننس میں شیعہ برادری کو نظر انداز کیا گیا۔دو روز تک جاری رہنے والے اس دھرنے کے لیے نہ تو پولیس کی مدد سے کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کی گئیں اور نہ ہی لاٹھی چارج یا آنسو گیس کا استعمال ہوا۔ مجبوراً حکومت نے شیعہ مکتبہ فکر کو اس آرڈیننس سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔ اسی طرح کئی لانگ مارچ ہوئے بینظیر کا لانگ مارچ ،جماعت اسلامی کا ملین مارچ وکلا کا لانگ مارچ ،علامہ خادم رضوی کا دھرنا تحریک انصاف کا دھرنا ابھی کچھ مہینے پہلے پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف مارچ کر چکی ہے
پاکستانی تاریخ میں طویل ترین دھرنا برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 2014 میں بطور حزب اختلاف کی جماعت اسلام آباد میں دیا تھا جو 126 روز تک جاری رہا۔ماضی میں ہونے والے ان دھرنوں کے باعث بعض حکمرانوں کو اقتدار سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ پاکستانی سیاست میں لانگ مارچ اور دھرنے اہمیت تو رکھتے ہیں، لیکن اکثر حکومتیں ان سے خائف نہیں ہوتیں۔پاکستان تحریک انصاف نے ایک باز پھر عوام کو اسلام آباد بلانے کا فیصلہ کیا ہےپاکستان تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی اور قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرائے جانے کے خلاف 14 اگست 2014 کو اسلام آباد کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اس بار وہ موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت کا نام دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کرکے اسلام آباد جا رہے ہیں انکا کہنا ہے ہم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے اور انکی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی ہے مریم نواز نے بھی بڑا اعلان کر دیا ہے مریم نواز کا کہنا ہے وہ لاہور کے حلقوں کا دورہ کریں گی دورے کے دوران کارکنوں سےملاقات بھی کریں گی۔ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی طرف آئیں گے تو ان کو تمام سہولتیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک آدھ بار اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے تو دے لے۔ تحریک انصاف کا یہ دھرنا فیز 2 ہوگا، 2014 سے 2018 تک تحریک انصاف کو بھگتایا ہے اب بھی کوشش ہے کہ ان کو پوری سہولیات دی جائیں۔
کیا عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہو پائیں گے کہ نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا