Site icon Meritnews

راجہ پرویز اشرف کی اسد قیصر کی جانب سے کی گئی بھرتیوں بارے رپورٹ طلب

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے دور میں سابق اسپیکر کی جانب سے کی گئی بھرتیوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی، تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Exit mobile version