• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • جامعہ کراچی خودکش حملہ کی تفتیش میں اہم پیش رفت

    جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ خاتون کئی ہفتے تک جوہر کے علاقے میں رہائش پذیر رہی، آخری ہفتے شاہراہ فیصل کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، ملزمہ جس رکشے میں پہنچی اور رکشے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمہ کو مسکن چورنگی کے قریب سے سواری کے طور پر بٹھایا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھنے والی دوسری خاتون کی تلاش جاری ہے، مختلف چھاپوں کے دوران بھارتی سمز کے شواہد بھی ملے جس پر تفتیش جاری ہے

    Advertisements
    85 مناظر