Site icon Meritnews

حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا

حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ پاسپورٹ پاکستان میں جاری کیا گیا ہے جو انہیں جلد لندن میں مل جائے گا۔
اسحق ڈار نے پاسپورٹ کے اجرا کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً چار برس کا عرصہ ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار پر لندن آنے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے، میں حلفا کہتا ہوں کہ نہ تو کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کی، پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

Exit mobile version