مریم نواز پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کیلئے چوتھی مرتبہ نیا بینچ تشکیل
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ پر روانگی کا معاملہ مزید لٹک گیا۔ تین ڈویژن بینچ میں شامل ججز نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی، چیف جسٹس امیر بھٹی نے چوتھی بار جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل نیا دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا بینچ کل دوبارہ درخواست پر سماعت کرے گا
مریم نواز نے عمرے پر جانے سے متعلق پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 21 اپریل کو درخواست دائر کی، اسی روز چیف جسٹس نے مریم نواز کی درخواست جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل بینچ کو بھجوائی لیکن بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی نے کہاکہ اس سے متعلق جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ سماعت کر چکا ہے یہ درخواست بھی وہی بینچ سنے۔
چیف جسٹس نے 21اپریل کو مریم نواز کی درخواست دوسری مرتبہ 25اپریل کو سماعت لیے مقرر کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جس کے بعد آج کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی نے تیسری مرتبہ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔
چیف جسٹس نے تیسری مرتبہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید پر مشتمل بینچ تشکیل دیا اور سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جسٹس اسجد جاوید نے سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی نے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔
170 مناظر