روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا
امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہواجبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 255 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی ریکاڈ کی گئی، انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے کمی کے بعد 185 روپے 62 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 186 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات شروع ہونے کی خبر کے باعث ڈالر کی خریدار میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ عید کی آمد سے قبل ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 255 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 817 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
Advertisements