جامعہ کراچی: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب وین میں دھماکا،4 افراد جاں بحق
جامعہ کراچی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب وین میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اساتذہ کی گاڑی کے ساتھ دوسری گاڑی ٹکرائی۔
کیمپس سکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکا باہر سے آنے والی گاڑی میں ہوا۔ ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دھماکہ تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، بم ڈسپوزل رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وین میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ایسٹ اور ایس پی ایسٹ کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زخمیوں کو فوری ڈاؤ اسپتال منتقل کیا جائے، کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔