Site icon Meritnews

وزیراعظم کی یکم مئی سے ملک میں لوڈشیدنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت

وزیراعظم کی صدارت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا، 20 بجلی گھروں کے چلنے سے پیداوار میں اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف 2 ہفتےمیں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

شہباز شریف نے 30 اپریل تک بجلی پیداوار میں حائل مسائل کا سدباب کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کرسکتے، ایندھن کے مربوط نظام کی تشکیل،آئندہ ماہ کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

Exit mobile version