
خدمت خلق
تحریر
شاہدرشید
خدمت خلق کو میں اس طرح بیان کروں گا خدمت خلق سے مراد اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی ذات خوش ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت دوسروں کے کام آتا ہے اللہ تعالیٰ اسے کی رنج وغم دور کر دیتا ہے خدمت خلق کرنے کے کئی طریقے جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں مالی مدد کرنا خدمت خلق ہے کسی کو پڑھانا خدمت خلق ہے کسی کو اچھی بات بتانا خدمت خلق ہے برائی سے روکنا خدمت خلق ہے کمزور کی مدد کرنا خدمت خلق ہے کسی کی بیٹی کی شادی کروانا خدمت خلق ہے بھوکے کو روٹی کھلانا خدمت خلق ہے بیمار کی دیکھ بھال کرنا خدمت خلق ہے یتمیوں کی مدد کرنا خدمت خلق ہے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا بھی خدمت خلق ہے آگر اللہ کی مخلوق ہم سے خوش ہو گی تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے خوش ہو گا آگر کسی کا درد بانٹنے سے اس کا درد کم ہو جاتا ہے یا آگر کسی کی خوشی بانٹنے سے اسکی خوشی بڑھ جاتی ہے تو یہ بہت بڑی نیکی ہے خدمت خلق ایک ایسی نیکی ہے جسکا اجر ہمیں دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ایک دفعہ ایک مہمان آیا، رات کے وقت گھر میں صرف بکری کا دودھ تھا۔ وہ مہمان کو دے دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے گھر والوں نے وہ رات فاقہ میں گزاری روایت میں لکھا ہے کہ اس سے پہلی رات بھی فاقہ سے گزری تھی۔ آپ فرماتے تھے ساری مخلوق اللہ کی عیال ہے، مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ ہے جو اللہ کی عیال کے ساتھ بھلائی کے ساتھ پیش آئے۔ آپ نے فرمایا جس کو دوسرے کے دکھ درد کا احساس نہیں اور جس کا دل دوسرے کی تکلیف دیکھ کر نہیں پسیجتا وہ اللہ کی رحمت کا ہرگز مستحق نہیں تم اس خدا کی مخلوق پر مہربانی کرو تاکہ تم پر خدا مہربان ہو جائے۔ میری نظر میں خدمت خلق کا جذبہ اسی میں پایا جاتا ہے جس کے اندر احساس ہوتا ہے یہ احساس ہی ہے جس سے ہم دوسروں کا درد تکلیف پریشانی سمجھ سکتے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلوص کے ساتھ خلق خدا کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔