• وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر سعودی عرب نہیں جا رہے: مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر جانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی اور کہا کہ وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر سعودی عرب نہیں جا رہے۔
    مریم اورنگزیب نے کہا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوادچودھری کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امتیاز ہے، ٹویٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا۔

    152 مناظر