Site icon Meritnews

وزیراعظم کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف 28 اپریل کو برادر اسلامی ملک جائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، مریم نواز سمیت شریف فیملی کے 16 ارکان بھی دورے کا حصہ ہونگے۔
جاری کردہ دورہ سعودی عرب کے شیڈول کے مطابق وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک دو روزہ دورے پر جائیں گے، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل، سردار خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، عبد المالک بلوچ، شاہ اویس نورانی، سابق معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی بھی ہمراہ ہونگے۔

دورے میں شریف خاندان کے 16 افراد بھی جائیں گے، جن میں حمزہ شہباز، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، صبیحہ عباس شریف شامل ہیں جبکہ حسین نواز اور حسن نواز لندن سے جدہ پہنچیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پروپیگنڈہ کیے جانے والے جھوٹ کے برعکس وزیراعظم رواں ہفتے کے آخر میں اپنے خرچ پر کمرشل فلائٹ سے سعودی عرب جائیں گے، 2008-18 کے دوران بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے 10 سال کے دوران انہوں نے ہمیشہ اپنے خرچ پر سفر کیا۔

Exit mobile version