• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عمران خان اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، سابق حکومت کے دباؤ کا مقابلہ کیا، عمران خان کی سیاست “مجھے کیوں نہیں بچایا” تک محدود ہوگئی اور اب وہ اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
    چیئرمین پیپلزپارٹی نے اہم بیان دیا کہ سابق حکومت کے دباؤ کا مقابلہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی بہتری کے مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، متنازع سے آئینی کردار میں منتقلی پر ہم تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست اب “مجھے کیوں نہیں بچایا” کی مہم کے ساتھ اداروں کو نشانہ بنانے کی ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام آگاہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے چیف کو نشانہ بنانے کی عمران خان کی واحد وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ادارے کو ٹائیگر فورس میں بدلنے سے انکار کردیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں ایک مضبوط الیکشن کمیشن کو دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان در اصل فارن فنڈنگ کیس کے فیصلوں کو جاری نہ کرنے کے حوالے سے بلیک میلنگ اور صریحاً دباؤ کا ایک حربہ ہے، عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سچ غالب آئے گا

    Advertisements
    75 مناظر