Site icon Meritnews

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے 25 مئی کو الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت 10 جون کو ختم ہو جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کے مطابق سرکاری نتائج کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

Exit mobile version