• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • مفتاح کا عمران سے متعلق بیان میں قرآنی آیات کا حوالہ

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے متعلق بیان میں قرآنی آیاست کے حوالہ پر حکومت اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے گئے۔
    تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق بیان میں قرانی آیات کا حوالہ دیا، جس پر تحریک انصاف کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کو شرم آنی چاہیے کہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے بنیادی اسلامی تصور کا مذاق اُڑا رہے ہیں، ان کی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سے ان کی جہالت عیاں ہے، اوباشوں کے اس ٹولے کے لیے کیا کچھ بھی مقدس نہیں؟۔

    Advertisements
    110 مناظر