Site icon Meritnews

احد چیمہ کا سروس سے مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعظم سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے، شہباز شریف نے اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی، احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرتے ہوئے سروس سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے ملاقات کی، احد چیمہ کی شہباز شریف سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

احد خان چیمہ کا کہنا تھا کہ میں سروس سے مستعفی ہو رہا ہوں، میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چاہتا ہوں کسی اہم عہدے پر تعینات کرکے آپ سے کام لیا جائے، آپ جیسے قابل ایماندار اور زبردست افسران کی شدید کمی ہے۔

Exit mobile version