Site icon Meritnews

کراچی میں ایک کے بعد دوسری گمشدگی

کراچی میں ایک کے بعد دوسری گمشدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ملیر کی دعا زہرا کے بعد سعودآباد کی کمسن نمرہ بھی لاپتہ ہو گئی، واقعے کو 5 روز گزر گئے تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

سعودآباد سے گم ہونے والی 14 سالہ نمرہ کو گھر سے باہر 4 روز گزر گئے، پولیس تاحال پتہ نہ لگا سکی ۔ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ کسی گاڑی میں نامعلوم افراد زبردستی بٹھا کر لے گئے ہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ واقعے والے دن مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے کچی ایف آئی آر درج کی ۔ پولیس نے موبائل ٹریس کرنے کے لیے کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی۔

Exit mobile version