Site icon Meritnews

گورنر پنجاب کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نےبتایا ہے کہ گورنرپنجاب سرفراز چیمہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے گورنر کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے، گورنر پنجاب کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے، گورنر کے گردوں اور دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب مزید دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔

Exit mobile version