Site icon Meritnews

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو 25 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔

بلدیاتی الیکشن کے لئے 25 ہزار 741 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 10 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، 29 مئی کو کوئٹہ،لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے تمام 32 اضلاع میں پولنگ ہو گی۔

Exit mobile version