• وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ قائمقام گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر احسن اقبال، مفتی اسد محمود بھی تھے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور قائم گورنر و اسپیکر میر جان محمد جمالی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    شہباز شریف کوئٹہ ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم امن و امان اور دیگر امور سے متعلق بھی اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    137 مناظر