• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • گورنر ہاوس میں نئے وزیراعلی کے حلف کی تیاریاں

    گورنر ہاوس میں نئے وزیراعلی کے حلف کی تیاریاں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز سے حلف لے سکتے ہیں۔

    گورنر ہاوس میں حلف کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایوان صدر سے کسی وقت بھی حلف کے لیے چیئرمین سینیٹ کی ایڈوائس جاری ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے کوئی اور نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے، صدر پاکسان کسی اور کو حلف لینے کے لئے نامزد کریں، صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے۔

    Advertisements
    89 مناظر