
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی اجلاس، سابق سفیر اسد مجید کی مراسلے پر بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید نے مراسلے پر شرکا کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے سکیورٹی امور پر مشاورت کی، نیشنل ایکشن پلان پر اور داخلہ سکیورٹی صورتحال، دھمکی آمیز خط پر بھی بریفنگ اور مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید نے مراسلے پر شرکا کو بریفنگ دی، قومی سلامتی کمیٹی کی سابقہ میٹنگ کے منٹس بھی پیش کیے گئے۔
Advertisements