مسلم لیگ ق کے حسین الہٰی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری حسین الہٰی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے گئے جس کے بعد کوئی بھی اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے۔
اسی تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے فیصلہ کرتے ہوئے حسین الہٰی کو قائد حزب اختلاف کے لئے نامزد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی، درخواست پر مسلم لیگ ق کے ایم این اے مونس الٰہی، ایم این اے فرخ اقبال اور حسین الٰہی کے دستخط موجود ہیں۔
Advertisements