کابینہ میں توسیع: صدر مملکت نے تین وزرا اور ایک وزیرمملکت سے حلف لے لیا
وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا کی شمولیت ہوگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے میاں جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے وفاقی وزیر جبکہ بی این پی کے ہاشم نوتیزئی نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
Advertisements