Site icon Meritnews

میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں خاکستر ہونے کے واقعے پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

سندھ کے گائوں میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں جل کر خاکسترہو گیا، وزیر اعظم نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ کے بعد مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔
وزیر اعظم نے سانحے کی ابتدائی رپورٹ دیکھنے کے بعد مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، شہبا زشریف کا کہناتھا کہ قوم سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا کوئی سانحہ نہ ہو، تفصیلی رپورٹ میں غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version