• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی صدر مملکت، اسپیکر اور عمران سے ملاقاتیں

    امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی، اسلامو فوبیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے، باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    ملاقات میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم میں بہتری آئے گی، مودی حکومت کی طرف سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔

    صدر مملکت نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ آئی ٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے اہم شعبہ ہے اور امریکی تاجر اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر الہان عمر نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

    اس سے قبل امریکی رکن کانگریس نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری بھی موجود تھے۔

    116 مناظر