وزیراعظم اور صدر کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے بھجوائی گئی سمری پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر آمد، عارف علوی سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں شہبازشریف نے صدر مملکت کی خیریت بھی دریافت کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ ملاقات میں مملکت کے امورکی بجا آوری اور قومی سلامتی جیسے حساس معاملات زیر غور آئے۔
ملاقات میں اس تلخی کو بھی کم کرنے کی کوشش کی گئی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پیدا ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہا ہوں۔
Advertisements