• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں ایک روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 61 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی طلب میں اضافے کے سبب اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے اضافے سے 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 183 روپے پر فروخت ہوا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قرض و سود کی ادائیگیاں اور درآمدات کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جس کے سبب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 250 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھنے میں آئی مگر سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجح دی، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ 61 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    Advertisements
    105 مناظر