پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول تبدیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول اور مقام تبدیل کردیا گیا جبکہ عمران خان کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا آج ہونے والا اجلاس اب کل دن 12 بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔
اراکین آج حلقوں میں عوامی احتجاج کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔
قبل ازیں عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات 9 بجے بنی گالہ میں ہونا تھا، ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی حکمت عملی اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے مشاورت بھی ہونا تھی۔
اجلاس میں عمران خان پارٹی کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے، قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں، عمران خان تمام تجاویز پارلیمانی پارٹی اراکین کے سامنے رکھیں گے اور مشاورت سے استعفوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔