عمران خان کو اگر بھارت اتنا پسند ہے تو وہاں شفٹ ہوجائیں: مریم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار جاتا دیکھ کر کوئی شخص پاگل ہوگیا، بتایا جائے اس کو کسی نے نہیں اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا، عمران خان کو اگر بھارت اتنا پسند ہے تو پاکستان کی جان چھوڑ کر وہاں شفٹ ہوجائیں۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی 27 تحریکیں آئیں، کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہیں کیا، کہ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا، آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایاگیا۔
Advertisements