• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کرپٹ لوگوں نے پاکستان میں اچھائی اور برائی میں فرق ختم کر دیا: وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی لیڈر شارٹ کٹ سے نہیں بنتا، کرپٹ لوگوں نے پاکستان میں اچھائی اور برائی میں فرق ختم کر دیا ہے۔
    سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب میں جو عوام کا پیسہ چوری کرے وہ اپنی شکل میڈیا میں نہیں دکھا سکتا، انسان مشکلات کے دوران سیکھتا ہے، جوسچ پر کھڑا ہوتا ہے قوم اس کا ساتھ دیتی ہے، بدقسمتی سے لیڈر کہتے ہیں ہم غلام قوم ہیں، جب ایسے لیڈر آجائیں تو قوم کا پوٹینشل ختم کر دیتے ہیں، قوم اگر امربالمعروف کے راستے پر کھڑی ہوگئی تو پھر کوئی نہیں ہرا سکتا۔

    اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ سیدھا راستہ آسان نہیں ہوتا، سیدھے راستے میں ہی انسان کی عظمت ہے، زندگی کے نشیب وفراز بہت کچھ سکھاتے ہیں۔

    Advertisements
    125 مناظر