• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کل پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے: فواد چودھری کا دعویٰ

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لیگی صدر شہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے، باپ بیٹے کی ضمانتیں منسوخ کرائیں گے، اتوار کو بہت سار ےلوگوں کے خواب چکنا چور ہونگے۔ کل انشااللہ پرویزالہی چیف منسٹرہوں گے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا خط دکھایا جائے تو ساتھ دوں گا، شہبازشریف کو بلایا گیا اور وہ نہیں آئے، یہ اس لیے نہیں آئے ان کو تو اس سازش کا پتا ہے، رات کو تین غلام خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کررہے تھے، خواجہ آصف کہتے ہیں امریکا نے تو ڈرپ لگائی ،امریکا نے ڈرپ نکال لی توکیا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ والد وزیراعظم، بیٹا چیف منسٹر کا امیدوار بن گیا، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، صبح عدالت سے کہیں گے ان کیخلاف عدالتی کارروائی کو شروع کریں، باپ، بیٹا دونوں پر ہی کیسز ہیں، ان کی جو شیروانیاں سلوائی رہ جائیں گی، پاجامے نہیں ملیں گے، منحرف اراکین کے خلاف کارروائی آگے بڑھے گی، قانونی ٹیم نے اپنی حکمت عملی طے کرلی۔ وفاقی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی کو بڑھادیا گیا ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، بہت سارے لوگوں کے خواب چکنا چورہوں گے، شہبازشریف گھربیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے ہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر بھی رات کو بڑی باتیں کررہی تھیں، یہ سارے بے شرم لوگوں کا ٹولہ ہے، پاکستان کے لوگ اس سازش کو پہچان گئے ہیں، آج ملک میں مظاہروں میں شرکت کرنے والے ہمارے ہیروہیں، پاکستان کی قیادت غیرت مند لیڈرکے پاس رہے گی، یہ ملک ڈرپ کے سہارے نہیں چل سکتا۔ ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے، آئین سے باہر کوئی کام نہیں کرینگے، کل انشااللہ پرویزالہی چیف منسٹرہوں گے، چوروں کے گروپ کی سوچ ہی ٹرانسفر، پوسٹنگ جتنی ہے پتا نہیں کب بڑے ہوں گے، یہ اسی لیے ٹرانسفر، پوسٹنگ کے لیے آنا چاہتے ہیں۔کل سے مجھے وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج شہبازشریف اپنی حکومت کے بڑے فضائل بیان کر رہے تھے، مسلم لیگ سے ہمیں بینک کرپٹ حکومت ملی تھی، آج زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہے، مسلم لیگ (ن) نے فیٹیف کی تلوار لٹکائی تھی، جون میں ہم گرے لسٹ سے نکلنے کا پورا یقین ہے، ہماری حکومت نے قطر کے ساتھ سستا ایل این جی کا سودا کیا، مسلم لیگ کی حکومت نے مہنگے معاہدے کیے تھے۔ اقامے رکھنے والے پاکستان پرمسلط رہے، بین الاقوامی سازش کے تحت فارن پپٹس کی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم فارن پپٹس کویہاں حکومت قائم نہیں کرنے دیں گے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج بچوں کا وزیراعظم پریس کانفرنس کر رہا تھا، اتوار والے دن شہبازشریف کا خواب کرچیاں، کرچیاں ہوتے نظرآئے گا، اگرانہوں نے کامیاب ہونے کی کوشش کی تو ایک، ایک پاکستانی ان غداروں سے بدلہ لے گا، اگر شہبازشریف نے وزیراعظم بننا ہے تو نائب وزیراعظم مقصود چپڑاسی کو بنانا چاہیے، ہبازگل پاکستان کے دن اتنے برے نہیں شہبازشریف جیسا شخص وزیراعظم بنے۔

    Advertisements
    77 مناظر