پنجاب میں حکومت سازی: پرویز خٹک کے اہم سیاسی رہنماؤں سے رابطے
پنجاب میں حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ کا محاز، وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پنجاب میں اہم سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے رابطے کرلئے، آج لاہور آنے کا بھی پلان ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک پنجاب میں ناراض ارکان کو منانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیر دفاع پرویزخٹک کی جانب سے آج لاہور کے دورے کا امکان ہے۔ پرویز خٹک آج شام لاہور پہنچیں گے۔ پرویز خٹک نے ترین گروپ سمیت دیگر ناراض ارکان سے رابطے کئے ہیں تاکہ انہیں وزیراعلی پنجاب کے لئے حکومتی امیدوار چوہدری پرویزالہی کی حمایت کے لئے قائل کیا جاسکے۔ پرویز خٹک دورہ لاہور کے دوران چوہدری برداران سے بھی ملاقات کریں گے۔
Advertisements