پختونخوا بلدیاتی انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر چترال میں پولنگ ہوئی۔
15 سو سے زائد پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ، جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا
Advertisements