نیت صاف ہو تو اندرونی، بیرونی سازش ناکام ہوتی ہے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے،
وزیراعظم سے سندھ کے اراکین قومی ، صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی،ملاقات میں وزرا علی زیدی، فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران سماعیل بھی شامل تھے۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے عمران خان کو سندھ حقوق مارچ اورامر بالمعروف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، وزیرِ اعظم نے منتخب نمائندوں و پارٹی عہدیداران کو سندھ میں پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایات جاری کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مشکور ہیں جن کی سازشوں کہ وجہ سے مقبولیت اور جوش و جذبے کی نئی لہر پیدا ہوئی، ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع، پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاک ہ تحریک انصاف قومی سطح پر ملک کی واحد گراس روٹ لیول کی جماعت ہے، پیسوں سے عوامی اجتماع نہیں بھرتے، جب قوم ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نکلتی ہے تو عوامی اجتماع امر بالمعروف جیسے ہوتے ہیں، آپ سب میں وہ چہرے نظر آرہے ہیں جنہوں نے پارٹی میں ورکر کے طور شمولیت اختیار کی، جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے۔