• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • تحریک انصاف اور جے یو آئی عوامی طاقت دکھانے کو تیار

    وفاقی دارالحکومت میں سیاسی پارہ ہائی ہو گیا ہے، جے یو آئی (ف) نے ایچ نائن میں پڑائو ڈال لیا، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف بھی پریڈ گرائونڈ میں سیاسی طاقت دکھانے کو تیار ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے شہر اقتدار میں سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ پریڈ گرائونڈ کو سکیورٹی اداروں نے حصار میں لے لیا جبکہ پولز پر ہائی ڈیفینیشن کمیرے نصب کر دیئے گئے جن کا لنک وزارت داخلہ سے منسلک کر دیا گیا ہے، کیمروں کا ویو سیف سٹی سے بھی جوڑا گیا ہے جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اورآئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں اپنے جلسے اور پاور شو کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، 30 فٹ چوڑا اور 84 فٹ لمبا مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا۔ ساونڈ سسٹم، سکرین کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔ جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنان اسلام آباد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کرلیا۔ خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کردیا گیا۔ لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر بھی نصب کر دی گئی۔

    تحریک انصاف کے رہنماوں نے مختلف اوقات میں جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کی کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔ گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں سے قافلے جلسہ گاہ پہنچا شروع ہوگئے ۔ جلسہ گاہ میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی انٹری مری روڈ سے ہوگی۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

    دوسری جانب جے یو آئی ف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت جی نائن اسلام آباد کی جلسہ گاہ میں موجود ہے، پارٹی بینرز اور جھنڈے نصب کر دیئے گئے جن پر جے یو آئی کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی تصاویر نظر آ رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان آج شام کو جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    Advertisements
    78 مناظر