• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عدم اعتماد کامیاب ہوچکی، انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں: مریم

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد تو الحمد للہ کامیاب ہوچکی اب انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں۔

    مہنگائی مارچ کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے دوران کنٹینر پر دنیا نیوز کے نمائندہ حسن رضا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے قافلے کا جگہ، جگہ استقبال کیا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد تو الحمد للہ کامیاب ہوچکی اب انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، عوام، ادارے نوازشریف کے ہیں، لیگی قائد سب کے لیے اچھے ہیں، حکومت سے اپنے10بندے سنبھالے نہیں جاتے اورسرکاری خرچ پرجلسے کرنے جا رہے ہیں۔

    Advertisements
    83 مناظر