کورونا سےمزید چارمریض جاں بحق ہو گئے
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چارمریض جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار تین سو چالیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار ایک سو پینسٹھ ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ تیئس ہزار پانچ سو نوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ پچاسی ہزار پچاسی مریض صحت یاب ہو چکے۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک سو نواسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Advertisements